صدر ایردوان کی امریکہ کو تاخری حربے استعمال نہ کرنے کی تلقین

صدر  رجب طیب ایردوان  نے اپنی تقریر میں کہا ، "کوئی بھی سیاسی یا معاشی مفاد ہمیں حق کی راہ اپنانے    مظلوموں اور مظلوم کی حمایت کرنے سے نہیں روک سکتی۔

1258591
صدر ایردوان کی امریکہ  کو  تاخری حربے  استعمال  نہ کرنے کی تلقین

صدر  رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ اگر  امریکہ نے  شام میں  دریائے فرات کے مشرقی کنارے  کے پروگرام میں تاخری حربے استعمال کیے تو  ترکی اس پر خود ہی عمل درآمد شروع  کردے گا۔  

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار   مُش میں ملازگیرت  نیشنل پارک میں ملازگیرت فتح کی 948 ویں سالگرہ کے  موقع پر کیا۔

 

صدر  رجب طیب ایردوان  نے اپنی تقریر میں کہا ، "کوئی بھی سیاسی یا معاشی مفاد ہمیں حق کی راہ اپنانے    مظلوموں اور مظلوم کی حمایت کرنے سے نہیں روک سکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ  "مجھے امید ہے کہ ہم اس جدوجہد میں جو عراق سے شام تک ، مشرقی بحیرہ روم سے لے کر دوسرے علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے میں   فتح حاصل کریں گے "۔

شام میں  سیف زون کے قیام کے بارے میں  کہا کہ   "خطے میںاپنے اپنے حسا بات   اور  جعلی   چالوں  اور  کھیلوں سے  ہمیں  مات نہیں دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   بحیرہ روم میں  ڈرلنگ  کا کام پوری  رفتار سے جاری ہے اور وہاں ہمیں کوئی بھی  ہماری  راہ میں رکاوٹ کھڑی نہیں کرسکتا ہے۔

صدر ایردوان  نے  کہا کہ  اگر ہمیں " دریائے فرات کے مشرقی کنارے  سے باہر رکھنے یا وقت ضائع  کرنے کی کو کوشش  کی گئی تو میںہمارے بھی تمام پلان تیار ہیں  اور ہم ان پلانوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں