تہران اور انقرہ کے درمیان مسافر ٹرین کا آغاز

تہران سے 7 اگست کو شام دس بج کر 5 منٹ پر 65 مسافروں کے ساتھ حرکت کرنے والی ٹرین وان، مش، ایلازی، ملاتیا، سواس اور قیصری سے گزرتے ہوئے کل صبح انقرہ پہنچی

1251438
تہران اور انقرہ کے درمیان مسافر ٹرین کا آغاز

وزیر مواصلات و بنیادی ڈھانچہ مہمت جاہت ترہان نے اطلاع دی ہے کہ ترکی اور ایران کے درمیان مسافروں کی نقل و حمل میں عظیم سطح کی خدمات ادا کرنے والی ٹرانس ایشیا ایکسپرس کے سفروں کو  عنقریب بحال  کردیا جائیگا۔

 انہوں نے بتایا کہ ترکی اور ایران کے مابین ریلوے  کے ذریعے مال و مسافروں کی نقل و حمل میں بتدریج  اضافہ ہو رہا ہے، انقرہ اور تہران کے بیچ ٹرانس ایشیا ٹرین کے سفروں کا آغاز 14 اگست سے  دو طرفہ طور پر کر دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سن 2015 میں سفر منقطع ہونےو الی  تبریز۔ وان  ٹرین کو جون 2018 میں بحال کر دیا گیا تھا۔ اور اب مسافروں  کے مطالبے پر اس ٹرین کو انقرہ اور تہران درمیان چلاتے ہوئے اس کی افادیت کو وسعت دی جا رہی ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ تہران سے 7 اگست کو شام دس بج کر 5 منٹ پر 65 مسافروں کے ساتھ حرکت کرنے والی ٹرین وان، مش، ایلازی، ملاتیا، سواس اور قیصری سے گزرتے ہوئے کل صبح انقرہ پہنچی ہے۔  اب  یہی ٹرین 188 مسافروں کو 14  اگست کو تہران لیجائے گی۔

تہران  اور انقرہ کا سفر تقریباً 75 گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں