قبرص میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے فرائض کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع

جزیرے کے مشترکہ مالک اور سیاسی شراکت دار  کی حیثیت سے قبرصی ترک ہر گز اقلیت کی حیثیت کو قبول نہیں کریں گے

1243458
قبرص میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے فرائض کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع

 اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل  نے قبرص میں متعین اقوام متحدہ  کی امن فوج کے فرائض کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع  کا فیصلہ کیا ہے تو ترکی نے اس ضمن میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی رضا مندی کی عدم موجوگی کو ایک اہم سطح کی کمی قرار  دیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  تحریری بیان میں  کہا گیا ہے کہ"مسئلہ قبرص کا اصل سبب قبرصی یونانی انتظامیہ کی جانب سے طاقت اور سرمائے کو جریزے کے مشترکہ مالک قبرصی ترکوں کے  ساتھ مل  بانٹنے  کی عدم خواہش ہے۔ اس صورتحال میں تبدیلی نہ آنے اور سیاسی مساوات پر مبنی کسی مشترکہ زمین اور حل نقطہ نظر کی عدم تلاش تک دونوں فریقین کے درمیان نتیجہ خیز اور حقیقی سلسلہ مذاکرات  کا  قیام ہر گز ممکن نہ بن سکے گا۔ "

اعلامیہ میں علاوہ ازیں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جزیرے کے مشترکہ مالک اور سیاسی شراکت دار  کی حیثیت سے قبرصی ترک ہر گز اقلیت کی حیثیت کو قبول نہیں کریں گے۔

اعلامیہ میں مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی میں گراوٹ کی اپیل  کرنے والے اس فیصلے میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی 13 جولائی  کی تعاون کی تجویز کاحوالہ نہ دیا جانا بھی ایک بد قسمتی اور نا انصافی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قبرصی یونانی انتظامیہ کی جانب سے قبرصی ترک عوام پر عائد کردہ تنہائی پر مزید آنکھیں بند نہیں کی جائینگی،  مذکورہ فیصلے میں اس صورتحال کا عدم ذکر بھی ناقابلِ قبول ہے۔

تا حال جاری یہ تنہائی دونوں معاشروں  اور دونوں فریقین کے درمیان عدم اعتماد کی فضا کو مزید شہہ دے رہا ہے اور جزیرے میں اہم سطح کے شعبہ جات میں باہمی تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں