ترکی: ایس۔400 کی ترسیل کا پانچواں اور چھٹا طیارہ بھی ترکی پہنچ گیا

پروگرام کے مطابق  سسٹم کی ترسیل  کے سلسلے میں چھٹا اور ساتواں طیارہ بھی آج  انقرہ پہنچ جائے گا: وزارت دفاع

1235354
ترکی: ایس۔400 کی ترسیل کا پانچواں اور چھٹا طیارہ بھی ترکی پہنچ گیا

ترکی کے روس سے خریدے گئے ایس۔400 طویل مسافت کے علاقائی فضائی و میزائل ڈھال سسٹم کے سامان کی ترکی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس۔400 طویل مسافت  کے علاقائی فضائی و میزائل ڈھال سسٹم  کی ترسیل  کے پانچویں اور چھٹے  طیارے نے دارالحکومت انقرہ  کے مرتد ائیر اسکوائر  میں لینڈنگ کر لی ہے۔

اعلان  میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے مطابق  سسٹم کی ترسیل  کے سلسلے میں ساتواں طیارہ بھی آج  انقرہ پہنچ جائے گا۔

ترسیل کا کام جمعہ کے دن شروع ہوا تھا۔


ٹیگز: #ایس۔400

متعللقہ خبریں