جاپان میں پوتن ۔ ایردوان ملاقات

ایس۔400 کی ترسیل کے معاملے پر طے شدہ منصوبے  کے مطابق پیش رفت جاری ہے

1227137
جاپان میں پوتن ۔ ایردوان ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ایس۔400 معاہدے میں کسی قسم کی تبدیلی زیرِ بحث نہیں ۔

صدر ِ ترکی نے انٹیکس اوساکا مرکز ِ نمائش میں مذاکرات کے دائرہ کار میں روسی صدر ولا دیمر پوتن سے ملاقات کی۔

بند کمرے میں ہونےو الی ملاقات  کے آغاز  پر مختصر بیان دیتے ہوئے جناب ایردوان نے کہا کہ "دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اہم سطح کا اسراع حاصل ہوا ہے، خاصکر باہمی تعاون   کے حامل ایس۔400 کی ترسیل کے معاملے پر جیسا کہ ہم دو شنبہ میں بھی بات کی تھی طے شدہ منصوبے  کے مطابق پیش رفت جاری ہے۔ اس نظام کی مشترکہ تیاری  سمیت ٹیکنالوجی کی منتقلی  کے بھی شامل ہونے والے  امور پر  کام  ہماری بھی اولیت کے معاملات میں شامل ہے۔ اسوقت ترسیل  کے مرحلے پر کام ہو رہا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا مسئلہ در پیش نہیں۔"

مخلوط اقتصادی کمیشن اجلاس کے آئندہ کے ایام میں ترکی میں سر انجام پانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ"شعبہ سیاحت میں در حقیت روس ، خاصکر روسی شہریوں کی ترکی میں گہری دلچسپی میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جو کہ ہمارے عوام اور شعبہ سیاحت کے لیے طاقت کا منبع ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ"اس سے بھی زیادہ اہم آک قویو نکلیئر پاور اسٹیشن کے پہلے یونٹ کے 2023 میں فعال بننے پر مبنی ہمارا ہدف بڑی اہمیت کا حامل ہے۔علاوہ ازیں  غیر جوہری سازو سامان کا ترکی  کی منڈی سے حصول بھی کافی اہم ہے۔ آٹھویں اعلی سطحی مشاورتی کونسل اجلاس  میں طے پانے والی مطابقت کے  نتیجے  میں سرکاری پاسپورٹوں کے بارے میں تیکنیکی کام شروع  کیے  جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے قلیل مدت کے اندر نتیجہ خیز بننے کی  توقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ویزے  کی معافی  کے معاملے میں ہم تا حال حسب ِ منشاء سطح تک نہیں پہنچے، اس عمل میں تیزی ہمارے لیے باعث ِ مسرت ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں