19 مئی یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کا تہوار، صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

19 مئی آزادی اور خودمختاری کی طرف اٹھایا  گیا اوّلین قدم ہے اور کل کی طرح آج بھی آپ اس ملک کو ہماری آزادی اور خودمختاری کے درپے شر انگیز قوتوں کے شر سے بچائیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1203771
19 مئی یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کا تہوار، صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے "19 مئی یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کا تہوار " کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام کو  " آزاد خودمختار اور مضبوط ترکی زندہ باد" کے الفاظ سے شروع کر کے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 19 مئی ترک ملت کی نشاۃثانیہ کا دن ہے۔ 100 سال قبل اس دن مصطفیٰ کمال اتاترک  سامسون پہنچے اور ہماری قومی جدوجہد کو عملی طور پر شروع کروایا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "19 مئی قابض قوتوں کو اپنی زمین سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ملّی ارادے، اتحاد  اور اخوت  کی روح  اور ایک یقین محکم کی بیداری  کا دن ہے۔

انہوں  نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 مئی آزادی اور خودمختاری کی طرف اٹھایا  گیا اوّلین قدم ہے اور کل کی طرح آج بھی آپ اس ملک کو ہماری آزادی اور خودمختاری کے درپے شر انگیز قوتوں کے شر سے بچائیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم ایک تیز رفتاری سے بدلتے دور میں رہ رہے ہیں۔ اس تیز رفتار تبدیلی کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کے لئے اس ملک کو  سائنس، صنعت، ٹیکنالوجی ، فن غرض ہر شعبے میں آپ کی توانائی اور جوش و جذبے  کی، آپ کی آرزووں اور امیدوں کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو آپ کی ضرورت ہے۔ آپ کی سوچ، ایجادات، افکار ، عزم اور حوصلہ ہی وہ طاقت ہے جو اس ملک کو  نئے آفاق کی طرف لے کر جائے گی۔

صدر ایردوان نے باہم متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آئیے باہم یک جان ہو کر یک بدن ہو کر  اس ملک کو مزید ترقی کی طرف لے کر جائیں"۔



متعللقہ خبریں