19 مئی یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کا تہوار، ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

19 مئی کو یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کے تہوار کے طور پر ملک بھر میں، بیرونی ممالک میں موجود ترکی کے سفارت خانوں میں اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں تقریبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے

1203815
19 مئی یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کا تہوار، ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
samsun bayrak yuruyus1.jpg
samsun bayrak yuruyus.jpg

آج ،ترکی کے عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک  کے، قومی جدوجہد کا آغاز کروانے کے لئے،  ضلع سامسون جانے کی 100 ویں سالانہ یاد کا دن ہے۔

19 مئی کو یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کے تہوار کے طور پر ملک بھر میں، بیرونی ممالک میں موجود ترکی کے سفارت خانوں میں اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں تقریبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

وزیر برائے یوتھ اینڈ اسپورٹس مہمت محرم قصاب اولو نے اپنے وفد کے ہمراہ یوم اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کے تہوار کی مناسبت سے مزار اتاترک پر حاضری دی۔ مزار پر پھول چڑھائے اور احتراماً خاموشی اختیار کی۔

19 مئی 1919 کو اتاترک کے ضلع سامسون پہنچنے کی 100 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے شہر بھر میں مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تقریبات کے سلسلے میں یوتھ اینڈ فلیگ مارچ میں 1919 میٹر طویل پرچم کے ساتھ مارچ کی گئی۔

مارچ سامسون کی تحصیل چوبان لی  کی جیٹی سے شروع ہوئی  جس میں ترکی بھر سے سامسون پہنچنے والے نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں