ترک ملت کی طاقت کا سب سے بڑا ماخذ اس کا بھائی چارہ اور باہمی اتحاد ہے: صدر ایردوان
اس ملت نے کئی امتحانوں سے گزرنے کے باوجود اپنی راکھ سے دوبارہ جنم لیا ہے اور یہ اس کی سب سے بڑی خصوصیت ہے: صدر رجب طیب ایردوان
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک ملت کی طاقت کا سب سے بڑا ماخذ اس کا بھائی چارہ اور باہمی اتحاد ہے۔
صدر ایردوان نے، یورپ کے سب سے بڑے تھیم پارک کی خصوصیت کے حامل ،عنقا پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی ترقی سے بے اطمینان حلقے مستقل کوئی نہ کوئی چال چل رہے ہیں۔
تاریخ میں ایسا کوئی ملک نہیں ملتا جو ہماری طرح بھاری حملوں کے بعد اپنے پاوں پر کھڑا رہ سکا ہو۔ کوئی جو کہتا ہے کہتا رہے حقیقت یہ ہے کہ ترک ملت کی طاقت کا سب سے بڑا ماخذ ان کا بھائی چارہ اور باہمی اتحاد ہے۔
نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ کے وقت 10 منٹ کے وقفے سے 2 مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے نام نہاد مینی فیسٹو پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہزاروں کلو میٹر دور سے ترک ملت کو دھمکیاں دینے والوں کو جواب دینے کے لئے 31 مارچ کو مقامی انتخابات میں ووٹ ڈالتے ہوئے احتیاط سے کام لیا جانا ضروری ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اس ملت نے کئی امتحانوں سے گزرنے کے باوجود اپنی راکھ سے دوبارہ جنم لیا ہے اور یہ اس کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔