صدر ایردوان ۔ شاہ عبداللہ ملاقات
دونوں رہنماوں نے فلسطین سمیت علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بات چیت کی
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعشائیے پر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی میزبانی کی۔
دونوں رہنماوں نے فلسطین سمیت علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بات چیت کی۔
مذاکرات میں ترکی اور اردن کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔
دوسری طرف صدر ایردوان کے اہلیہ امینہ ایردوان نے بھی استنبول طرابیہ پیلس میں شاہ عبداللہ دوئم کی اہلیہ رانیہ عبداللہ کی میزبانی کی۔
دونوں بیگمات نے طرابیہ پیلس کی بالکونی سے باسفورس کا نظارہ کیا اور بعد ازاں پیلس میں شام کا کھانا تناول کیا۔
اعشائیے میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور وزیر تجارت رخسار پیک جان نے بھی شرکت کی۔
کھانے کے بعد صدر ایردوان نے طرابیہ پیلس سے شاہ عبداللہ کو رخصت کیا۔
متعللقہ خبریں
وزیر اعظم نیتن یاہو کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ایک طویل ریکارڈ ہے
15 ماہ کے بعد امید ہے کہ غزہ کے لوگ قدرے سکھ کا سانس لے سکیں گے
شام کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اسے باآسانی نگلنے کا منصوبہ خاک میں مل گیا، صدر ایردوان
صدر ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی ادانہ صوبائی کانگریس سے خطاب کیا