صدر ایردوان کی ناشتے پر شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے وحدت الدین پیلس میں ناشتے پر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات کی
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے وحدت الدین پیلس میں ناشتے پر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات کی۔
صدر ایردوان اپنی اہلیہ امینہ ایردوان کے ہمراہ استنبول میں کسک لی کے وحدت الدین پیلس پہنچے اور ان کے بعد اردن کے شاہ عبداللہ دوئم بھی اپنی اہلیہ رانیہ العبداللہ کے ہمراہ پیلس تشریف لے آئے۔
مہمان شاہ کی آمد پر پیلس کے داخلی دروازے پر اردن کا پرچم لہرایا گیا۔
صدر ایردوان نے طرابیہ پیلس میں مہمان شاہ عبداللہ دوئم اور ان کی اہلیہ رانیہ کواعشائیہ بھی دیا تھا اور دونوں رہنماوں نے فلسطین سمیت علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں پر بات چیت کی تھی ۔
اعشائیے میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور وزیر تجارت رخسار پیک جان نے بھی شرکت کی تھی۔
متعللقہ خبریں
ترک وزیر خارجہ کی یو ای اے کے وزیر مملکت سے انقرہ میں ملاقات
وزیر فیدان نے انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے امورِ خارجہ کے وزیر مملکت مرار سے مذاکرات کیے