سونامی سے متاثرہ انڈونیشیا کے لیے اسپیکر اسمبلی کا اظہار یکجہتی

اسپیکر یلدرم نے انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں رونما ہونے والی سونامی   لہروں کی آفت کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا

1112275
سونامی سے متاثرہ انڈونیشیا کے لیے اسپیکر اسمبلی کا اظہار یکجہتی

ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ  ترکی  سونامی آفت سے متاثرہ دوست ملک انڈونیشیا  کے ان کٹھن ایام میں اس کے شانہ بشانہ ہے۔

اسپیکر یلدرم نے انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں رونما ہونے والی سونامی   لہروں کی آفت کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا۔

سونامی سے 280 سے زائد افراد کے لقمہ اجل بننے اور ایک ہزار سے  زائد کے زخمی ہونے  کی اطلاعات سے دلی صدمہ پہنچنے کی وضاحت کرنے والے یلدرم نے کہا کہ "اس قدرتی آفت سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور  زخمیوں کی جلد از جلد شفا یابی کا  دعا گو ہوں۔ سونامی آفت سے دو چار ہونے والے دوست و برادر انڈونیشیائی عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔ ہم بطور ترکی دنیا کے تمام تر مظلوموں اور متاثرین   کی طرح انڈونیشیا کا بھی اس مشکل گھڑی میں ساتھ دیں گے۔ "

 

 



متعللقہ خبریں