پاکستان ہر مشکل وقت میں ترکی کے ساتھ ہے، ترکی پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتا ہے: سفیر پاکستان

پاکستان کی طرح  ترکی کے دارالحکومت  انقرہ میں بھی  پاکستان کا 71 واں یومِ آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ہے۔ اس موقع پرسفیر پاکستان محمد سائیرس   سجاد قاضی  نے سفارت خانہ  پاکستان میں  پاکستان کے 71 ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی  تقریب کا اہتمام کیا

1034274
پاکستان ہر مشکل  وقت میں  ترکی کے ساتھ ہے، ترکی پاکستانیوں  کے دلوں پر راج کرتا ہے: سفیر پاکستان

پاکستان کی طرح  ترکی کے دارالحکومت  انقرہ میں بھی  پاکستان کا 71 واں یومِ آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ہے۔ اس موقع پر  سفیر پاکستان محمد سائیرس   سجاد قاضی  نے سفارت خانہ  پاکستان میں  پاکستان کے 71 ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی  تقریب کا اہتمام کیا۔ 

اس خصوصی تقریب میں انقرہ م میں  مقیم پاکستانی باشندوں ، پاکستانی سفارت کاروں، اہلکاروں اور طلبا نے  بڑی تعداد میں شرکت  کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام  پاک اور اس کے اردو  ترجمے سے ہوا۔ 

تلاوتِ کلام پاک کے بعد ڈپٹی   ہیڈ  آف مشن  علی اسد گیلانی نے  صدرِ پاکستان ممنون حسین اور بعد میں  وزیراعظم پاکستان ناصر الملک  کے  پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جس کے سفیر پاکستان محمد سائیرس   سجاد قاضی    خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان  موجود تعلقات  پر روشنی ڈالتے ہوئے  ترکی میں پاکستان کی کمیونٹی کے رول،  14 اگست کی اہمیت  اور ، ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر ملک کو پُر امن بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور کامیابیوں کی نوید بھی سنائی۔انہوں نے اس موقع پر ترکی اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے آزادانہ تجارت کا ذکر کرتے ہوئے جلد ہی اس سمھوتے پر عمل درآمد شروع  کرنے سے آگاہ کیا۔

سفیر پاکستان محمد سائیرس   سجاد قاضی  نےیومِ آزادی  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست1947 برصغیر پاک و ہند  کی تاریخ  کا ایک اہم ترین دن تھا۔ اس روز ہمارے  اسلاف کی انتھک  محنت اپنے منطقی انجام کو پہنچی  اور اقبال کا خواب  حقیقت میں تبدیل ہوا۔

سفیر پاکستان محمد سائیرس   سجاد قاضی  نےترکی اور پاکستان  کے  درمیان موجود  گہرےتعلقات کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا   کہ وہ ترکی کے  ساتھ اقتصادی، سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں کو  جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان کمیونٹی ، پاکستان  اور ترکی   کے درمیان  ایک مضبوط  پل  کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ  اپنی دیانتدارانہ  محنت، مخلصانہ کوششوں کے ساتھ  اپ نہ صرف ترکی کی ترقی میں  اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ  پاک  ترک  تعلقات  کو بھی  نئی  جہتیں دینے میں  ممدو معاون  ثابت ہوں گے۔ 

بعد میں  پاکستان اسکول  کے بچوں نے قومی نغمے پیش کیے۔

قومی نغموں کے بعد  سفیر پاکستان  نے بچوں کے ہمراہ مل کر  کیک کاٹا  اور بعد میں شرکا کی چائے سے تواضع کی گی  اور یوں یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔



متعللقہ خبریں