قبل ازوقت انتخابات ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کریں گے، نائب وزیر اعظم

ترکی ان انتخابات کے بعد پانچ سالہ دورانیہ پر محیط ایک  نئے دور کا آغاز مضبوط طریقے سے کرے گا

956242
قبل ازوقت انتخابات  ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کریں گے، نائب وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک کا کہنا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ اقتصادی  اعتبار سے حد درجے ایک درست فیصلہ ہے۔

مہمت شمشیک  جو کہ اس وقت امریکہ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاس اور جی۔20 مذاکرات کے دائرہ کار میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے دورے پر موجود ہیں نے انادولو ایجنسی کو بعض اعلانات کیے۔

صدارتی و پارلیمانی انتخابات کو  قبل ازوقت جون 2018 میں منعقد کیے جانے کے فیصلے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ "دراصل  یہ فیصلہ ملکی معیشت کے اعتبار سے  ایک مثبت  فیصلہ ہے، مالی منڈیوں  کا رد عمل بھی اسی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ معمول کے مطابق انتخابات   کا معاملہ اقتصادی غیر یقینی کی صورتحال کو طول دے رہا تھا ،  لیکن  اس سلسلے میں گراوٹ لایا جانا مالی  طور پر بار آور ثابت ہو گا۔"

انہوں نے بتایا کہ "ترکی ان انتخابات کے بعد پانچ سالہ دورانیہ پر محیط ایک  نئے دور کا آغاز مضبوط طریقے سے کرے گا۔ ترکی کو در پیش متعدد مسائل کا  فی الفور حل تلاش کرنے کے راستے کھل جائینگے، لہذا  سرمایہ کار  اس اعتبار سے انتخابی عمل کو تعمیری اور مثبت نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، جس کے اثرات زرِ مبادلہ پر بھی پڑے ہیں۔"



متعللقہ خبریں