ڈی -8 کوعالمی امن و خوشحالی کےلیےمفید بنانا ہوگا:ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ڈی  ایٹ ممالک تنظیم کے 9ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ ڈی ایٹ ممالک تنظیم عالمی امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے خدمات جاری رکھے گی

831598
ڈی -8 کوعالمی امن و خوشحالی کےلیےمفید بنانا ہوگا:ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ڈی  ایٹ ممالک تنظیم کے 9ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ ڈی ایٹ ممالک تنظیم جو آج اپنی بیسیوں سالگرہ منا رہی ہے، یہ عالمی امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے خدمات جاری رکھے گی۔

 اس مرحلے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمارے ممالک کے مستقبل کے لئے ہم ڈی ایٹ کے تحت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کریں اور اس کی توسیع سے نہ ڈریں۔ 

میرا مطلب ہے کہ ڈی ایٹ، ڈی ٹوینٹی بھی بن سکتی ہے۔

صدر ایردوان نے اس بات کا ذکر کیا کہ ڈی ایٹ کے رکن ممالک صرف  تماشائی نہیں بننا ہوگا اور روہنگیا کے بوجھ کو صرف بنگلہ دیش پر نہیں لادھ دینا ہو گا، ہمیں امید کا ہاتھ چھوڑے بغیر آہستہ آہستہ حل کی طرف بڑھنےکی ضرورت ہے اور اگر ہم تھک بھی جائیں تو اس مسئلے دور نہیں ہٹنا چاہیے۔

ایردوان نے کہا کہ ہم اس عہد سے گزر رہے ہیں جب دہشتگردی کے خطرات ہم سے زیادہ دور نہیں رہے لیکن پھر بھی اچھے اور بُرے دہشتگردوں میں تمیز کی جاتی ہے۔

عالمی سطح پر ایک طبقہ جان بوجھ کر اسلام کو دہشتگردی سے نتھی کر رہا ہے، اور مسلمانوں کو دہشتگردوں سے نتھی کر رہا ہے۔ وہ لوگ بوکو حرام، داعش، فیتو اور الشباب جیسی دہشتگرد تنظیموں کے قتل عام سے اسلامو فوبیا کی نشو و نما کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں