ترکی: شہید سفیر کی 40 ویں برسی کو ویٹیکن کے کانچیلیریا پیلس میں تقریب کے ساتھ منایا گیا
ترکی کے ویٹیکن کے لئے سفیر طٰحہ جارم کے ڈیوٹی کے دوران آرمینی الاصل دہشت گرد تنظیم کی طرف سے شہید کئے جانے کی 40 ویں سالانہ یاد کو ویٹیکن کے کانچیلیریا پیلس میں تقریب کے ساتھ منایا گیا
ترکی کے ویٹیکن کے لئے سفیر طٰحہ جارم کے ڈیوٹی کے دوران آرمینی الاصل دہشت گرد تنظیم کی طرف سے شہید کئے جانے کی 40 ویں سالانہ یاد کو ویٹیکن کے کانچیلیریا پیلس میں تقریب کے ساتھ منایا گیا۔
ترکی کے ویٹکین کے لئے سفیر پروفیسر مہمت پاچاجی کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں روم میں ترکی کے سفیرمراد سلیم ایسین لی اور کولن میں ترکی کے قونصل خانے کے دینی امور کے اتاشی ایمرے شیمشیک نے بھی شرکت کی۔
شہید سفیر طٰحہ جارم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے تقریب کا آغاز ہوا اس کے بعد ویٹیکن پوپ ترانہ اور ترکی کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے سفیر مہمت پاچاجی نے تقریب میں شرکت کرنے اور تقریب کو کانچیلیریا پیلس میں منعقد کرنے کا امکان فراہم کرنے پر ویٹیکن حکام کا شکریہ ادا کیا۔
خطابات کے بعد شہید سفیر کی یاد میں کولن میں ترکی کے قونصل خانے کے دینی اتاشی ایمرے شیمشیک نے قرآن کریم کی تلاوت کی۔
شیمشیک کے شام کی اذان اور دعائے افطار پڑھنے کے بعد مہمانوں کو ترک دستر خوان سے منتخب لذتیں پیش کی گئیں۔
واضح رہے کہ ترکی کے سفیر طٰحہ جارم کو 9 جون 1977 کو ویٹیکن کے روم کے مرکز میں واقع کانچیلیریا پیلس کے سامنے گاڑی سے اترتے ہوئے آرمینی الاصل دہشت گرد تنظیم کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔