ترکی سے افریقہ کو ماہ صیام میں کثیر خوردنی امداد
ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے ماہ رمضان کے دوران رخت سفر باندھنے والے بحری جہازوں پر 90 لاکھ لوگوں کی ماہانہ خوراک کی ضرورت کو پورا کر سکنے کی حد تک امدادی سامان موجود ہو گا
738024
ترک ہلال ِ احمر افریقہ کو امدادی سامان لدے ہوئے تین بحری جہاز بھیجے گا۔
ترک ہلال ِ احمر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق افریقی ممالک میں در پیش انسانی بحرانوں کے سامنے خاموشی اختیار نہ کرنے والا یہ ادارہ صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر صومالیہ، یمن اور سوڈان کو مزید انسانی امداد فراہم کرے گا۔
ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے ماہ رمضان کے دوران رخت سفر باندھنے والے بحری جہازوں پر 90 لاکھ لوگوں کی ماہانہ خوراک کی ضرورت کو پورا کر سکنے کی حد تک امدادی سامان موجود ہو گا۔
ترک ہلال ِ احمر کے صدر کل مرسن کی بندرگاہ پر موجود بحری جہازوں کا جائزہ لیں گے۔