ایردوان۔ ٹرمپ ٹویٹ تبادلہ، ایردوان کی مہمان نوازی ایک بڑا اعزاز ہے: صدر ٹرمپ

وائٹ ہاوس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی مہمان نوازی ایک بڑا اعزاز ہے: ٹرمپ ، میزبانی کرنے کا بہت بہت شکریہ جناب صدر صاحب: ایردوان

733800
ایردوان۔ ٹرمپ ٹویٹ تبادلہ، ایردوان کی مہمان نوازی ایک بڑا اعزاز ہے: صدر ٹرمپ

ایردوان اور ٹرمپ نے ٹویٹر صفحات سے ٹویٹس کا تبادلہ کیا ۔۔۔۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان   کے ساتھ کل کی ملاقات سے متعلق  اپنے سوشل میڈیا  پیج سے پیغامات اور ویڈیو  شئیر کئے ہیں۔

ٹرمپ نے "وائٹ ہاوس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی مہمان نوازی ایک بڑا اعزاز ہے" کے الفاظ کے ساتھ پریس کانفرنس کی ویڈیو کو شئیر کیا ہے۔

اس کے جواب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میزبانی کرنے کا بہت بہت شکریہ جناب صدر صاحب، میں امید کرتا ہوں کہ  آج  کے مذاکرات ہمارے ازلی اتحاد اور اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت دیں گے"۔



متعللقہ خبریں