ترکی، وین کے حادثے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 23 افراد ہلاک
امدادی کام جاری ہیں تو ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے
731592
ضلع معلا میں وین کے ایک نالے میں گرنے سے 23 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
مسافر وین موڑ کاٹتے وقت قلا بازی کھاتے ہوئے نالے میں گر گئی۔
بعض مسافر وین تلے آکر ہلاک ہو گئے، زخمیوں کو قرب و جوار کے اسپتالوں میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔
امدادی کام جاری ہیں تو ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس حادثے کی اطلاع پانے پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ" معلا میں حادثے کی اطلاع پانے پر انہیں دلی صدمہ اور افسوس ہوا ہے۔ میں ہلاک شدگان کی مغفرت کا دعا گو ہوں اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کی تمنا کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ اس قسم کی ناگہانیوں سے نبٹنے کے لیے متعلقہ ادارے حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید حادثات کا سد باب کریں گے۔"