ترکی: آج ملک بھر میں آئینی ترمیم کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں
رائے دہندگان 18 شقوں کی تبدیلی کے ساتھ "صدارتی نظام" کے لئے اپنے ووٹوں کا استعمال کر رہے ہیں

ترکی میں ملکی تاریخ میں ساتویں دفعہ آئینی ترمیم کے لئے ریفرینڈم کا انعقاد ہو رہا ہے۔
رائے دہندگان 18 شقوں کی تبدیلی کے ساتھ "صدارتی نظام" کے لئے اپنے ووٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
ریفرینڈم کے لئے 81 اضلاع میں ایک لاکھ 67 ہزار 140 بیلٹ بک لگائے گئے ہیں اور انتخابات میں 55 ملین 3 لاکھ 19 ہزار 222 رائے دہندگان اپنے ووٹوں کا استعمال کریں گے۔
بعض مشرقی اضلاع میں ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے اختتام پذیر ہو گا۔
دیگر اضلاع میں ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے اختتام پذیر ہو گا۔
بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے 27 مارچ سے 9 اپریل کے درمیان اپنے ووٹوں کا استعمال کیا۔
ترکی میں ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اندرون ملک اور بیرون ملک ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ شروع ہو جائے گی۔
متعللقہ خبریں

ہم، ترکیہ کو مستقبل کی طرف محفوظ طریقے سے لے جانے کے مقروض ہیں، ترک اسپیکر
ہم اپنے شہروں کو محفوظ بنانے اور عوام کو مستقبل کے لیے محفوظ حالات فراہم کریں گے