ڈچ حکومت کا موقف ناقابل قبول ہے، اسپیکر اسمبلی قاہرامان

نائب  وزیر اعظم  نورالدین جانکلی  نے بھی اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ   یورپ  نے اپنے  تازہ مؤقف   کی بدولت  اپنے ہی فیتے کو  کاٹ دیا ہے

690057
ڈچ حکومت کا موقف ناقابل قبول ہے، اسپیکر اسمبلی قاہرامان

ترک قومی  اسمبلی  کے اسپیکر  اسماعیل  قاہرامان   نے ڈچ حکومت کی مذمت کی ہے۔

قاہرامان نے ایک تحریری  اعلامیہ میں  یورپی یونین کے بعض  رکن  ملکوں  کی جانب سے   حالیہ ایام میں  ترکی کے خلاف  بین الاقوامی اصولوں کے  منافی  پالیسیوں  پر عمل پیرا ہونے پر  توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ  ہالینڈ نے فاشزم اور نازی   دور کی یاد دلانے والے     مؤقف کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو اور وزیر برائے عائلی وسماجی امور  فاطمہ  بتول سایان قایا   کے ساتھ  نازیبا   سلوک  کے کسی بھی صورت  قابلِ قبول  نہ ہونے  پر زور دینے والے  اسپیکر  نے "ڈچ حکومت کی   سخت  لہجے میں مذمت کی ہے۔ "

انہوں نے  اپنے پیغام میں  مزید کہا ہے  کہ"داخلی سیاست   کا آلہ کار بنائے جانے یورپ  میں   مقیم  ترک   تارکین وطن و   ترک قوم   کے نفرت  کے  جذبات کو  ابھارنے والا   اور   پابندیوں عائد کرنے پر مبنی  یہ  رویہ یورپی یونین کی اقدار سے ہم آہنگ نہیں ہے،   ہماری حکومت کے پاس  اس  کا    سخت جواب دینے  کا حق حاصل ہے۔ میں  اس طرح   کے غیر موزوں واقعات   کے دہرائے جا سکنے   کے خلاف  ڈچ  حکومت کو ذمہ داری سنبھالنے   اور عقل سلیم  سے کام لینے  کی    دعوت دیتے ہیں۔"

نائب  وزیر اعظم  نورالدین جانکلی  نے بھی اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ   یورپ  نے اپنے  تازہ مؤقف   کی بدولت  اپنے ہی فیتے کو  کاٹ دیا ہے  اب  اس کی زوال پذیری ناگزیر بنتی جا رہی ہے۔

"ترکی کے بغیر  دنیا میں انصاف قائم نہیں ہو سکتا" کہنے والے   جانیکلی  کا کہنا  تھا کہ  ترکی کے   نہ صرف ایک ملک کے  طور  پر   بلکہ  مشترکہ   تقدیر   ہونے والی مملکتوں اور اقوام   کے ہمراہ    کاروائیاں نہ کرنے  ، فعال  طریقے  سے عالمی انتظامیہ میں کردار ادا  نہ کرنے تک    دنیا بھر میں انصاف کا ماحول پیدا نہیں  ہو سکتا۔



متعللقہ خبریں