ترکی: 41 غیر قانونی نقل مکانوں کو حراست میں لے لیا گیا

انطالیہ میں غیر قانونی طریقے سے یونان کے جزیرے قزل حصار جانے کی کوشش کرنے والے 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

680902
ترکی: 41 غیر قانونی نقل مکانوں کو حراست میں لے لیا گیا

انطالیہ میں غیر قانونی طریقے سے یونان کے جزیرے قزل حصار جانے کی کوشش کرنے والے 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

انطالیہ کی تحصیل کاش میں ڈیوٹی پر موجود کوسٹل سکیورٹی ٹیموں نے ہدایت گاوں  کے مقام پر ایک ربڑ کی کشتی کو روکا۔

کشتی میں 41 شامی نقل مکانوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی ہے یہ نقل مکان غیر قانونی طریقوں سے یونان کے جزیرے قزل حصار جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ازمیر میں بھی غیر قانونی طریقوں سے یونان  جانے کے خواہش مند 44 نقل مکانوں کو کوسٹل سکیورٹی کی ٹیموں نے حراست میں لے لیا ہے۔

یہ نقل مکان تحصیل دکیلی   کے کھلے سمندر سے غیر قانونی طریقوں سے بحر ایجئین کے جزائر کی طرف جانے کی کوشش میں تھے۔

کوسٹل سکیورٹی  کی ٹیموں کی طرف سے تحصیل دکیلی  کے کھلے سمندر میں حراست میں لئے جانے والے غیر قانونی نقل مکانوں میں  14 شامی، 14 کیمرون  کے باشندوں کو نقل مکانوں کے ادارے کے حوالے کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں