میں حرمین الاشریف کے خدمت گزار شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر ایردوان
جناب ایردوان نے سعودی شاہ سلمان کے ساتھ اتاری گئی تصاویر کو بھی ٹویٹر پر جگہ دی ہے
672670

صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی شاندار مہمان نوازی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
جناب ایردوان نے سعودی شاہ سلمان کے ساتھ اتاری گئی تصاویر کو بھی ٹویٹر پر جگہ دی ہے۔
شاہ سلمان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کرنے والے صدر ایردوان نے عربی زبان میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "سعودی عرب کے دورے کے دوران پر تپاک استقبال اور مہمان نوازی پر میں حرمین شریف کے خدمت گزار شاہ سلمان اور برادر سعودی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔"