صدر رجب طیب ایردوان کو تہنیتی پیغام

ترکی نے ،روس کی طرف سے کریمیا  اور یوکرائن  کی زمین کے ایک حصے کے الحاق کی مذمت کر  کے نہ صرف یوکرائن کے ساتھ اپنی دوستی کو ثابت کیا ہے بلکہ اس بات کو بھی ثابت کیا ہے کہ اس کی پالیسیاں بین الاقوامی بنیادی حقوق کے اصولوں کی تابع ہیں۔ پوروشینکو

665604
صدر رجب طیب ایردوان کو تہنیتی پیغام

یوکرائن کے صدر پیترو پوروشینکو نے ترکی اور یوکرائن کے درمیان سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

یوکرائن کے صدارتی انٹر نیٹ پیج سے جاری کردہ بیان میں پوروشینکو نے کہا ہے کہ یوکرائن اور ترکی کے عوام کے مابین  دوستانہ تعلقات  سینکڑوں سالہ ماضی کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی  یوکرائن کو تسلیم کرنے والے اوّلین ممالک میں شامل ہے اور یہ بات ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

پیترو پوروشینکو نے کہا کہ ترکی نے ،روس کی طرف سے کریمیا  اور یوکرائن  کی زمین کے ایک حصے کے الحاق کی مذمت کر  کے نہ صرف یوکرائن کے ساتھ اپنی دوستی کو ثابت کیا ہے بلکہ اس بات کو بھی ثابت کیا ہے کہ اس کی پالیسیاں بین الاقوامی بنیادی حقوق کے اصولوں کی تابع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 25 سالہ تعلقات کے دوران افراد کے مابین تعلقات  کو فروغ دینے کے لئے  ویزے کی معافی کا اطلاق ایک تاریخی فیصلے کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں