ترکی: حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی

ضلع قیصری میں کل 13 فوجیوں کی شہادت اور شہریوں سمیت 56 افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے  سے متعلق جاری تحقیقات کے دائرہ کار میں حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے

632696
ترکی: حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی

ترکی کے ضلع قیصری میں کل 13 فوجیوں کی شہادت اور شہریوں سمیت 56 افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے  سے متعلق جاری تحقیقات کے دائرہ کار میں حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

تحقیقات  قیصری کے ریپبلکن  ڈپٹی اٹارنی  جنرل مصطفیٰ آرسلان ترک کی زیر نگرانی جاری ہیں۔

اس بارے میں اپنے بیان میں مصطفیٰ آرسلان نے کہا ہے کہ شہر کے اندر تفریحی چھٹی کے دوران فوجیوں کے زیر استعمال لوکل بس پر بم سے مسلح گاڑی سے  کئے گئے دہشت گردی کے حملے کے بعد شروع کی گئی تحقیقات جاری ہیں۔

آرسلان ترک نے کہا کہ تحقیقات  وسیع شکل میں جاری ہیں،  پہلے مرحلے میں 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں ان کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

واقعے کے بعد قیصری ریپبلکن اٹارنی دفتر نے ڈپٹی اٹارنی  جنرل مصطفیٰ آرسلان کے ماتحت 8 اٹارنیوں کو تحقیقات کے لئے متعین کیا ہے۔



متعللقہ خبریں