میری طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان  نے عوام پرست جمہوری پارٹی    کے ارکان  پارلیمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ  اپنے اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی بقا کے خلاف حرکت کرے

604969
میری طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان  نے عوام پرست جمہوری پارٹی    کے ارکان  پارلیمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے کہا کہ   یہ اشخاص ریاست ،  قوم   اور  ملک کے مقننہ اداروں        کے خلاف حقارت آمیز بیانات دیتے ہوئے  غیر ملکی  سطح پر   قومی وقار  کو سبوتاژ کرنے میں مصروف تھے ۔میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں  کہ    مجھے غیر ملکی   میڈیا کی بالکل پروا نہیں ہے کیونکہ میری طاقت کا سرچشمہ میری عوام ہے ۔

 انہوں نے اس بات کا اظہار استنبول میں   اکیڈیمک  ہاسپٹل کی تقریب افتتاح  کے موقع پر کیا اور کہا کہ  حالیہ 3 سالوں کے  دوران ترکی میں  دہشت گردی کی لہر جو برپا کی گئی   اُس کے خلاف   حتمی کاروائی کرنے کا وقت آگیا ہے  ،آج  کے بعد ہمیں   کسی کی پروا نہیں   کہ کوئی ہمیں کیا کہتا ہے  ،کیا سوچتا ہے  ہمیں اس وقت  ملک و قوم کی بقا       پیاری ہے  جس کےلیے  ہر ممکنہ اقدامات اختیار کیے جا رہے ہیں۔

 یورپی ممالک کی تنقید پر صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  عدالتی  بیان  قلمبند کرنےکے لیے گرفتار شدہ ارکان  کی ملک دشمن سرگرمیاں    کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں    لہذا عدالت میں  طلبی  اور بیانات کا قلمبند کروانا حق بجانب ہے  ۔

 صدر نے کہا کہ کہ کوئی بھی اس ملک کے قوانین سے بالاتر اختیارات کا مالک نہیں  ، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ  اپنے اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی بقا کے خلاف حرکت کرے ۔

 

 



متعللقہ خبریں