پی کے کے کیطرف سے نصب بم کے پھٹنے سے ایک محافظ  شہید دو فوجی زخمی

پی کے کے کے دہشت گردوں کیطرف سے  نصب کردہ بم کے پھٹنے سے ایک محافظ  شہید اور دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔

580033
پی کے کے کیطرف سے نصب  بم کے پھٹنے سے ایک محافظ  شہید  دو فوجی زخمی

شرنک ۔جزرے پولیس اسٹیشن کے قریب ایک فوجی گاڑی کے گزرتے وقت پی کے کے کے دہشت گردوں کیطرف سے  نصب کردہ بم کے پھٹنے سے ایک محافظ  شہید اور دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔

زخمیوں فوجیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا د یا گیا  ہے ۔

 دریں اثناء ضلع عوردو میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔عوردو کے گورنر عرفان بلقانلی اولو  نے بتایا ہے کہ حفاظی قوتوں کے انتباہ کا فائرنگ سے جواب دینے والے دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک  کر دیا گیا ہے ۔  خیال کیا جاتا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق 31 جولائی کو مسودیے تحصیل میں 3 فوجیوں  کو شہید کرنے والے گروپ سے ہے ۔



متعللقہ خبریں