ترکی کے اشتراک سے تیار ہونے والاسترہ ہزار ٹن کافلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستان اور ترکی تاریخ، ثقافت اور مذہب کے رشتوں میں بندھے ہیں ۔ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ وار شپ فلیٹ ٹینکر قوم کےیوم آزادی کا تحفہ ہے

554894
ترکی کے اشتراک سے تیار ہونے والاسترہ ہزار ٹن کافلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

وزیراعظم نوازشریف نے نیوی وارشپ فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے وار شپ فلیٹ ٹینکر کو یوم آزادی پر ترکی کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان معاشرتی، سماجی اور تہذیبی تعلقات ہیں، اس جہاز کی تیاری سے یہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے

 وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستان اور ترکی تاریخ، ثقافت اور مذہب کے رشتوں میں بندھے ہیں ۔ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے وار شپ فلیٹ ٹینکر قوم کےلیے یوم آزادی کا تحفہ ہے ۔ فلیٹ کی تیاری پر وزارت دفاعی پیداوار مبارک باد کی مستحق ہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم کراچی پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد نے ان کا استقبال کیا ۔  

فلیٹ ٹینکر لاجسٹک سپورٹ، جنگی آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کی معاونت اور طبی سہولتوں کے ساتھ امدادی آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔سال 2013 ءمیں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور ترکی کے تعاون سے 17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔

ترکی کی شپ بلڈنگ فرم سووما ٹیکنالوجی،ایس ٹی ایم اور کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے مشترکہ طور پراس ٹینکر کو مقررہ وقت سے2 ماہ قبل تیار کرلیا،دہرے ہل پر مشتمل یہ ٹینکربین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے،فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے کارگو ترسیل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔یہ فلیٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگی آپریشن میں معاونت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،یہ جہاز جدید طبی سہولیات کے ساتھ جنگ اور امدادی آپریشن کے ساتھ دوسرے جہاز کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو مضبوط، جمہوری اور معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے دفاع کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی شپ یارڈ کے ملازمین کے لیے 10 کروڑ کے بونس کا اعلان کیا۔

17 ہزارٹن وزنی وار شپ ٹینکر پاکستان بحریہ اورترکی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر وزراء نے تقریب میں شرکت کی۔



متعللقہ خبریں