صدر ایردوان کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے فوجیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری
فتح اللہ دہشتگرد تنظیم کی طرف سے 15 جولائی کو حکومت پر قبضے کے اقدام کے دوران مارماریس میں صدر رجب طیب ایردوان کے قیام کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے فوجیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری

فتح اللہ دہشتگرد تنظیم کی طرف سے 15 جولائی کو حکومت پر قبضے کے اقدام کے دوران مارماریس میں صدر رجب طیب ایردوان کے قیام کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے فوجیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
اس حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے تھے اور حملے کے بعد سے جینڈر میری کی طرف سے شروع کروائی گئی کاروائیوں میں زیادہ تر جنگلاتی علاقے میں تلاش کا کام کیا جا رہا ہے۔
تلاش کے دوران پیادے بندوقوں، کثیر تعداد میں پستولوں اور ان کے چارجروں، ایک گرینیڈ لانچر، 44 گرینیڈ لانچر گولوں، 8 دستی بموں، 5 نائٹ دوربینوں، 34 عدد M-16 چارجروں اور کارٹریجوں اور 12 عدد وائرلیسوں سمیت فوجی میڈیکل سامان کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
2 صوبیداروں کو مُولا پولیس ڈائریکٹریٹ کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت کی طرف منتقل کر دیا جائے گا۔
21 فوجیوں کے مارماریس کے جنگلاتی علاقے میں روپوش ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے ازمیر سے اضافی یونٹیں طلب کی گئی ہیں۔