ٹرکش ائیر لائنز: ٹکٹ کی تبدیلی یا منسوخی میں آسانی فراہم کی جائے گی
28 جون سے 5 جولائی کے درمیان اتاترک ائیر پورٹ پر آمد اور روانگی والی تمام پروازوں کے رجسٹرڈ مسافروں کے لئے 31 جولائی 2016 تک بکنگ اور گزرگاہ کی تمام تبدیلیوں کو بلامعاوضہ کیا جائے گا
520476

ٹرکش ائیر لائنزTHY نے استنبول اتاترک ائیر پورٹ پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی وجہ سے ٹکٹ کی تبدیلی یا منسوخی میں آسانی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
THY نے کہا ہے کہ 28 جون سے 5 جولائی کے درمیان اتاترک ائیر پورٹ پر آمد اور روانگی والی تمام پروازوں کے رجسٹرڈ مسافروں کے لئے 31 جولائی 2016 تک بکنگ اور گزرگاہ کی تمام تبدیلیوں کو بلامعاوضہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ابھی ستعمال نہ کی گئی ٹکٹوں کو بلامعاوضہ واپس کیا جا سکے گا۔
ٹکٹ کے دورانیے کو بڑھانے کے خواہش مند مسافر کسی قسم کی اجرت یا جرمانہ ادا کئے بغیر ٹکٹ کے استعمال کی مدت کو 31 جولائی تک بڑھا سکیں گے۔
مسافر سفر سے پہلے اپنی پروازوں کے بارے میں آخری حتمی معلومات THY کی انٹر نیٹ سائٹ یا کال سینٹر سے حاصل کر سکیں گے۔