صدر ایردوان، محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے

محمد علی جتنے باکسنگ رِگ کے چیمپئن تھے اتنے ہی دلوں کے بھی چیمپئن تھے۔ ان کے ہر لفظ نے ہر مکّے نے افریقہ سے ایشیاء تک کروڑوں مظلوموں کو امید دی ، طاقت دی۔ صدر رجب طیب ایردوان

507094
صدر ایردوان، محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 3 جون کو وفات پانے والے افسانوی باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

امریکہ روانگی سے قبل  انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ پر اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں  صدر ایردوان  نے کہا کہ محمد علی جتنے باکسنگ رِگ کے چیمپئن تھے اتنے ہی دلوں کے بھی چیمپئن تھے۔ ان کے ہر لفظ نے ہر مکّے نے افریقہ سے ایشیاء تک کروڑوں مظلوموں کو امید دی ، طاقت دی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ محمد علی نے نسلیت پرستی کے خلاف ایک مقدس جدوجہد کی ، ان کے یہ الفاظ کہ "میں نے اللہ سے امیری مانگی اس نے مجھے اسلام دیا" بہت پُر معنی الفاظ ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ محمد علی قبول اسلام کے بعد اپنے روّیے اور طرز عمل سے اپنے ملک میں بہت سے لوگوں کے مشرف بہ اسلام ہونے کا وسیلہ بنے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ خاص طور پر 11 ستمبر کے حملوں کے بعد انہوں نے  فائر فائٹر کا ہیلمٹ پہن کر اور یہ الفاظ کہہ کر کہ" اسلام قاتل  دین نہیں بلکہ امن کا دین ہے" جس طرزعمل کا مظاہرہ کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ ان کی کامیابیوں  کے ساتھ ساتھ ان کا عزم، ایمان اور حوصلہ تمام انسانیت کے لئے ذریعہ الہام ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی کی صدر کی حیثیت سے میں ان کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کروں گا  اور یہ دورہ خواہ دیر سے ہی ہو ان کے دورہ ترکی کے مقابل جوابی دورہ بھی  ہو گا۔ ان کے  زندگی اور جدوجہد  ہمارے لئے ذریعہ الہام بنتی رہے گی ۔ ان کی وفات سے مظلوم دلوں میں جو خلاء پیدا ہو گیا ہے  اس کو محمد علی کی یاد اور ان کی میراث کی پاسداری کرتے ہوئے انشاء اللہ  ہم پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے وسیلے سے نماز جنازہ میں جن اعلیٰ سطحی غیر ملکی حکام شرکت کریں گے ان کے ساتھ بھی ملاقات کروں گا علاوہ ازیں ماضی قریب میں امریکہ نقل مکانی کر کے شکاگو میں مقیم ہونے والے آہسکہ ترکوں اور علاقے کے دیگر مسلمانوں  کے ساتھ افطار ی پر ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں