جرمن فیڈرل مجلس کا اپنے اپ کو جج سمجھنا ناقابل قبول ہے، آرمینی پیٹرک

ترکی  میں آرمینیوں کے پیٹرک آرام اتشیان نے کہا ہے کہ جرمن فیڈرل مجلس کا اپنے اپ کو جج کے مقام پرسمجھنا ناقابل قبول ہے۔

506223
جرمن فیڈرل مجلس کا اپنے اپ کو جج سمجھنا ناقابل قبول ہے، آرمینی پیٹرک

 

ترکی  میں آرمینیوں کے پیٹرک آرام آتشیان نے صدر رجب طیب ایردوان کو  جرمن فیڈرل مجلس کیطرف سے 1915 کے واقعات سے متعلق فیصلے کے بارے میں ایک مکتوب ارسال کیا ہے ۔

انھوں نے اپنے مکتوب میں  یہ واضح کیا  کہ جرمن فیڈرل مجلس کا اپنے اپ کو جج کے مقام پرسمجھنا ناقابل قبول ہے ۔اس فیصلے سے ہماری قوم کو گہرا صدمہ ہوا ہے ۔انھوں نے جرمن فیڈرل مجلس کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ترک اور آرمینی برادری المناک دن گزارنے والے انسانوں کی اولاد ہیں ۔ صرف عثمانیوں کے ترکی کو  مورد الزام ٹھہرانا اخلاقی لحاظ سے بحث کا موضوع ہے ۔  دو ہمسایہ اقوام  کو  نفرت اور دشمنی  پر مبنی بیانات سے ایک دوسرے کو دور کرنےاور تاریخ کو سیاسی آلہ کار بنانے کے بجائے دوستی اور امن  کے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے موقف اپنانے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں