ہم اس بارے میں سوچیں گے کہ ترکی کے لئے مزید کیا  کیا جا سکتا ہے

کل متوقع نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں کیلیس پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں  کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔ سٹالٹن برگ

493509
ہم اس بارے میں سوچیں گے کہ ترکی کے لئے مزید کیا  کیا جا سکتا ہے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ  کل متوقع نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں کیلیس پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں  کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ایجنڈے پر عراق، شام اور کیلیس میں گرنے والے راکٹ اور مشرقی  یورپ میں روس کے مقابل اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیر  کے موضوعات ہوں گے۔

سٹالٹن برگ نے کہاک ہ کل سب سے پہلے مونٹی نیگرو کی نیٹو میں شرکت کے پروٹوکول پر دستخط کئے جائیں گے اور اس کے بعد  مونٹی نیگرو نیٹو کے ہر اجلاس میں مبصر  اور مہمان  کے طور پر شرکت کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو اراکین کی منظوری کے بعد مونٹی نیگرو اتحاد کا رکن  بن جائے گا۔

سٹالٹن برگ نے کہا کہ نیٹو، ترکی کی سکیورٹی  میں موئثر کردار   ادا کرتا رہے گا۔ اسپین کے پیٹریاٹ میزائل ابھی تک ترکی میں ہیں، قبل از وقت وارننگ دینے والے AWASCA  طیارے ترکی کی فضاوں میں پرواز کر رہے ہیں اور اتحادی ممالک کی  فوجی بحری جہازوں نے  بھی ترکی کی بندرگاہوں  کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بارے میں سوچیں گے کہ ترکی کے لئے مزید کیا  کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں