سرحدوں کی حفاظت اور شہریوں کے امن و سکون کے لئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں

ایسے حلقے  موجود ہیں جو دہشت گردی کے حملوں سے ہمارے ملک کے مستقبل کو دھندلانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے حلقوں کے مقابل ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا باہمی اتحاد ہے۔ داود اولو

481690
سرحدوں کی حفاظت اور شہریوں کے امن و سکون کے لئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ حصار الکت ، مظلوم ملت کی استعماری طاقتوں کے خلاف آخری بڑی مزاحمت تھی۔

وزیر اعظم داود اولو نے ٹیلی ویژن چینلوں پر "نئے ترکی کے راستے پر" کے عنوان سے قوم سے خطاب میں روزمرّہ موضوعات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ حصار الکت کی فتح  میں مشرق وسطی کے جغرافیہ میں تمام نسلی اور دینی گروپوں نے استعماریوں کے خلاف یک جان ہو کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

اسلامی جغرافیہ میں اپنی عوام پر ظلم کرنے والی حکومتوں اور بے ضمیر   وحشی دہشت گرد تنظیموں  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی  دنیا میں ایسے  اسلامو فوبیک حلقے موجود ہیں جو  اسلام کو دینِ شفقت کی بجائے بالکل برعکس شکل میں دکھانے کے خواہش مند ہیں لیکن عالم اسلام  اس مشکل دور سے کامیابی سے نکل جائے گا کیوں کہ اب عالم اسلام میں ترکی جیسی ایک کامیاب مثال موجود ہے۔

داود اولو نے کہا کہ ایسے حلقے  موجود ہیں جو  دہشت گردی کے حملوں سے ہمارے ملک کے مستقبل کو   دھندلانے کی کوشش کر رہے ہیں،  ایسے حلقوں کے مقابل ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا باہمی اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بھی اور   اپنے شہریوں کے امن سکون کے لئے ہر شہر کے ماحول کو ضمانت میں لینے کے لئے  بھی ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔ ہر طرح کا کام کیا جائے گا اور ہر طرح کی تدبیر اختیار کی جائے گی اور اس ملک کاہر گوشہ یقینی  تحفظ اور آزادی کی حامل ہو گا۔

ترکی کی اقتصادیات میں بہتری  کے موسم گرما میں مزید بہتر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے داود اولو نے کہا کہ رئیل سیکٹر کانفیڈنس انڈیکس میں اضافہ ہو رہا ہے، صارف کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، صنعتی پیداواری انڈیکس میں ، بین الاقوامی سرمایہ کاریوں میں اوربرآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور افراط زر میں کمی آ رہی ہے۔

داود اولو نے کہا کہ موسم بہار میں سامنے آنے والی یہ اقتصادی  بہتری موسم گرما میں مزید بہتری کی طرف جائے گی، اقتصادیات میں برکت ہو گی ملک میں برکت ہو گی۔

یکم مئی  یومِ محنت واتحاد  کےموضوع پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر اور کوئی کمائی نہیں کہ جسے انسان اپنی محنت سے  کمائے۔

انہوں نے تمام لیبر یونینوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت مقدس ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ جان لیں کہ ہم آپ کا حق ادا کرنے کے لئے ہر طرح کی تدبیر اختیار کریں گے۔ میں محنت کے پسینے سے تر اس پیشانی کو خود پونچنا  چاہتا ہوں اور اس پیشانی کا بوسہ لینا چاہتا ہوں۔ آپ سب کو یکم مئی یومِ محنت مبارک ہو۔



متعللقہ خبریں