ترک صنعت کار مصطفی کوچ خالق حقیقی سے جا ملے

ترکی کے مشہور صنعت کار مصطفی کوچ حرکت قلب بند ہوجانےکی وجہ سے استنبول میں انتقال کر گئے

423861
ترک صنعت کار مصطفی کوچ خالق حقیقی سے جا ملے

ترکی کے مشہور صنعت کار مصطفی کوچ حرکت قلب بند ہوجانےکی وجہ سے استنبول میں انتقال کر گئے۔

صدر رجب طیب ایردوان نےکوچ کے اہل خانہ سےتعزیت کا اظہارکیااور کہا کہ اُن کی وفات ملک و قوم کےلیے ایک بڑا نقصان ہے۔

وزیراعظمداود اولو نے بھی ڈاوس سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مصطفی کوچ کی موت سے ترکی ایک بے لوث ،جفا کش اورمحب وطن سپوت سے محروم ہو گیا ہے۔

مصطفی کوچ سن 1960 میںانقرہ میں پیدا ہوئے جنکی تعلیم و تربیت کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک سر انجام پایا ۔

کوچ اپنی گروپ آف کمپنیز کے روح رواں کے علاوہ استنبول میں فن لینڈ کے اعزازی قونصل جنرل بھی تھے جن کی نماز جنازہ 24 جنوریکو استنبول میں ادا کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ کوچ گروپ آف کمپنیز کا شمار اس وقت ترکی کے اہم صنعتی مراکز میں ہوتا ہے ۔



متعللقہ خبریں