دہشت گردوں نے ایمبولینس کو بھی نہیں بخشا،ڈرائیور ہلاک

ترک شہر شرناک کی تحصیل بیت الشباب میں پی کےکے نے ایک ایمبولینس پر فائرنگ کردی جس سے اس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا

392254
دہشت گردوں نے ایمبولینس کو بھی نہیں بخشا،ڈرائیور ہلاک

علیحدگی پسند تنظیم کے شر پسندوں نے عید الاضحی کے موقع کے باوجود حملے کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔
ترک شہر شرناک کی تحصیل بیت الشباب میں پی کےکے نے ایک ایمبولینس پر فائرنگ کردی جس سے اس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ ایمبولینس گزشتہ جمعے کے ہونے والے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کےلیے منگوائی گئی تھی ۔
دہشت گردوں نے ایمبولینس میں موجود دو طبیہ ملازمین کو بھی اغوا کر لیا ہے ۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں حفاظتی دستوں نے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں