ترکی:گیس ٹینکر میں دھماکہ، ستر افراد زخمی
ترک ضلع دیار بکر کی تحصیل لیجہ میں بے قابو ہونے والا گیس سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ستر افراد زخمی ہو گئے
66601
ترک ضلع دیار بکر کی تحصیل لیجہ میں بے قابو ہونے والا گیس سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا ۔
اس جلتےہوئے ٹینکر سے اٹھنے والے شعلوں نے قریب سے گزرنے والی دو مسافر بسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ستر افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں میں سے بیس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر دیار بکر اور قریبی اضلاع کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: انتھونی بلنکن ترکیہ کے دورے پر
امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جمعہ کے روز ترکیہ کا دورہ کریں گے