ترکی۔الجزائر تعلقات قابل فخرہیں: داوداولو

وزیر خارجہ نے غیر رابطہ تحریک کے سترہویں وزرائے خارجہ کے اجلاس کی مناسبت سے الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتیفلیکا سے ملاقات کی جس میں الجزائر کے وزیر خارجہ رامطانہ لامامرا بھی شریک تھے ۔ بعد ازاں ایک پریس کانفرنس کے دوران جناب داود اولو نے کہا کہ ترکی اور الجزائر کے درمیان دوستی کے روابط کافی قدیم ہیں اور ہم سن 2016 میں ان تعلقات کی 500 ویں سالگرہ منانے کا ارادہ رکھتےہیں۔ انشااللہ ہمیں امید ہے کہ یہ دوستی کے یہ تعلقات تا قیامت برقرار رہیں ۔

76899
ترکی۔الجزائر تعلقات قابل  فخرہیں: داوداولو

ترکی۔الجزائر تعلقات کی 500 ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔
وزیر خارجہ احمد داود اولو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سن 2016 میں ترکی۔الجزائر تعلقات کی 500 ویں سالگرہ منانے کا ارادہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ انشااللہ یہ دوستی تا قیامت برقرار رہے گی ۔
وزیر خارجہ نے غیر رابطہ تحریک کے سترہویں وزرائے خارجہ کے اجلاس کی مناسبت سے الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتیفلیکا سے ملاقات کی جس میں الجزائر کے وزیر خارجہ رامطانہ لامامرا بھی شریک تھے ۔
بعد ازاں ایک پریس کانفرنس کے دوران جناب داود اولو نے کہا کہ ترکی اور الجزائر کے درمیان دوستی کے روابط کافی قدیم ہیں اور ہم سن 2016 میں ان تعلقات کی 500 ویں سالگرہ منانے کا ارادہ رکھتےہیں۔ انشااللہ ہمیں امید ہے کہ یہ دوستی کے یہ تعلقات تا قیامت برقرار رہیں ۔
ا دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر بوتیفلیکا کی کوششں قابلِ ذکر ہیں ۔
جناب داود اولو نے لیبیا اور شام کی صورت حال پر اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ لیبیا الجزائر کا جبکہ شام ترکی کا ہمسایہ ملک ہے اور ان دونوں ممالک کی عدم استحکام کی فضا الجزائر اور ترکی پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی، الجزائر میں استحکام کی بحالی پر مبنی اصلاحاتی نظام پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں