ضلع  ماردن میں دھماکہ خیز مواد  کے   پھٹنے سے چار فوجی شہید

ضلع  ماردن کی تحصیل   نوصائبن    میں    علیحدگی  پسند  تنظیم PKK کے رکن     دہشت گردوں کی  طرف سے  نصب کردہ    دھماکہ خیز مواد  کے   پھٹنے سے چار    فوجی شہید ہو گئے۔

487363
ضلع  ماردن میں دھماکہ خیز مواد  کے   پھٹنے سے چار فوجی شہید

 

ضلع  ماردن کی تحصیل   نوصائبن    میں    علیحدگی  پسند  تنظیم PKK کے رکن     دہشت گردوں کی  طرف سے  نصب کردہ    دھماکہ خیز مواد  کے   پھٹنے سے چار    فوجی شہید ہو گئے۔

سیکورٹی  قوتوں  کے آپریشن   کے دوران  گھروں کی تلاشی کے وقت     دہشت گردوں نے ایک گھر میں   موجود دھماکہ خیز مواد کو  ہوا     میں اڑا دیا   جس دوران  تین فوجی شہید  اور   دو  زخمی ہو گئے۔

شہدا کو آج بعد از دوپہر  سپرد ِ خاک کر دیا جائیگا۔

دریں اثناء   نصائب     میں  سیکورٹی قوتوں نے اپنی کاروائیوں کو  6 محلوں میں     وسعت دی ہے، اس دائرہ کار میں     اڑھائی ہزار مکانات کی تلاشی لی گئی۔

دریں اثناء کاروائی کے علاقے میں موجود خاندانوں کو 1571 خوردنی اشیاء کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں ۔1951 خاندان فارمیسیوں سے ادویات خرید سکیں گے او ر  ایمرجنسی  112  کو موصول ہونے والی تمام کالز کا فوری طور پر جواب دیا جائے گا ۔  دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کے دوران 1498 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔اس کاروائی کے دوران ابتک 354 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہےجبکہ 58 فوجی بھی شہید ہوئے ہیں ۔ 305 رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے اور علاقے میں کھودی جانے والی 25 خندقوں کو بند کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں