ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

05.07.2022

1852114
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ  خبر ترک " چاوش اولو  کا آرمینیا کے ساتھ  تعلقات کی بحالی   پر بیان"

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو نے   کل اپنے بیان میں  کہا ہے کہ " ہم آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان   باہمی  تعلقات  کے معمول کی سطح پر آنے کی  حمایت کرتے ہیں ، ہمیں خطے میں  قیام امن کی ضرورت ہے۔"

روزنامہ سٹار "یوکیرین کے  بارے میں ترکی کا بیان"

وزارت دفاع  نے اعلان  کیا ہے کہ ترک اور یوکیرینی فوجی وفود نے 4 جولائی 2022 کو  دارالحکومت انقرہ میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔   دونوں  ممالک کے وفود نے   علاقائی دفاع و سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ وطن :" نائب وزیر داخلہ چتاقلی: ماہ جون میں  142 دہشت گردوں کو بے بس کیا گیا"

دفترِ خارجہ کے ترجمان و نائب وزیر خارجہ اسماعیل چتاقلی  کا کہنا ہے کہ   دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف  ماہ جون میں کیے گئے آپریشنز میں  142 دہشت گردوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

روزنامہ صباح:"ہم ترکی کے مواصلات و خبر رسانی   بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا رہے ہیں،  وزیر قارا اسماعیل اولو"

وزیر  برائے مواصلات و بنیادی  ڈھانچہ عادل قارا اسماعیل اولو نے  گزشتہ 20 برسوں میں مواصلات اور خبر رسانی  کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے  183 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے   اس کی وساطت سے  قومی  آمدنی میں 5200 ارب ڈالر اور  پیداواری شعبے میں ایک ٹریلین  79 ارب ڈالر کا منافع کمایا ہے۔

روزنامہ حریت " نافیہ کش   نے طلائی تمغہ جیت لیا"

 قومی  ٹائی کوانڈر اتھلیٹ نافیہ کش نے الجزائر  میں  منعقدہ   میڈیٹرینیئن  گیمز میں  67 پلس کلو گرام   وومن کیٹیگری میں   طلائی  تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں