صومالیہ میں گزشتہ 40 برسوں کی شدید ترین خشک سالی
اقوام متحدہ صومالیہ کے کوآرڈینیٹر ایڈم عبدالمولی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو اس وقت تک کی سب سے شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

صومالیہ میں گزشتہ 40 برسوں کی شدید ترین خشک سالی کی وجہ سے ملک میں 10 لاکھ افراد خوراک اور پانی کی قلت کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ صومالیہ کے کوآرڈینیٹر ایڈم عبدالمولی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو اس وقت تک کی سب سے شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
عبدالمولی نے کہا ہے کہ صومالیہ کے بہت سے علاقے خشک سالی سے نبردآزما ہیں اور 7 ملین سے زیادہ افراد، جو ملک کی نصف آبادی کے برابر ہیں، کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر مامن الرحمان ملک نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خوراک کا مسئلہ لوگوں کی صحت پر منفی اثر مرتب کررہا ہے ، اور کہا کہ 10 لاکھ افراد خوراک اور پانی کی قلت کا شکار ہیں۔
صومالی حکومت نے بڑھتی ہوئی خشک سالی کے باعث 23 نومبر کو ملک بھر میں "ایمرجنسی" کا اعلان کر دیا تھا۔
متعللقہ خبریں

آج ترکی عالمی پلیٹ فارم میں اثر رسوخ کا حامل ملک ہے، صدر ایردوان
عصر حاضر میں ترقی اور انسانی امداد میں دنیا بھر کے لیے مثال ےتشکیل دینے والا ایک ترکی سب کے سامنے ہے

وزارت دفاع کا وفد ایف۔16 کی خرید کے لیے امریکہ روانہ
امریکہ سے ایف۔16 کے حصول اور جدت کے دائرہ عمل میں ترکی میں تین اجلاس منعقد ہو چکے ہیں