ترکی: قالن۔ گراہم ملاقات

مذاکرات میں دو طرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات، دفاعی صنعت میں تعاون، یوکرین۔روس جنگ، بحیرہ اسود سے اناج کی ترسیل، شام، بحیرہ ایجئین، بحیرہ روم اور دیگر علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی: ترکی صدارتی دفتر

1851100
ترکی: قالن۔ گراہم ملاقات

ترکی صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے استنبول میں امریکی سینیٹر  لنڈزی گراہم کے ساتھ ملاقات کی۔

صدارتی ترجمان دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات مابیئن ریذیڈینسی میں طے پائی۔ مذاکرات میں دو طرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات، دفاعی صنعت میں تعاون، یوکرین۔روس جنگ، بحیرہ اسود سے اناج کی ترسیل، شام، بحیرہ ایجئین، بحیرہ روم  اور دیگر علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی"۔

مذاکرات کے آغاز میں اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں منظور کئے گئے 'نئے اسٹریٹجک تصور' کا بھی جائزہ لیا گیا۔نیٹو سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان نہایت مثبت ملاقات پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں ترکی۔امریکہ تعلقات کے دو طرفہ احترام اور افہام و تفہیم کی بنیادوں پراور مشترکہ و اسٹریٹجک مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فروغ پانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ دفاعی صنعت کے شعبے میں باہمی تعاون اور ایف۔16 کے معاملے میں پیش رفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہو گی۔

مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ اسود  کے راستے اناج کی ترسیل کے لئے محفوظ راہداری کی تشکیل کے معاملے میں ترکی کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔اناج کی کامیاب  ترسیل کے گلوبل غذائی تحفظ کے حوالے سے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہونے پر بھی زور دیا گیا۔

مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ ایجئین اور بحیرہ روم کے معاملے میں بین الاقوامی برادری کو ترکی کے جائز حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ترکی کی قومی سلامتی، شام کی زمینی سالمیت اور سیاسی اتحاد کے لئے خطرہ تشکیل دینے والی PKK/YPGاور داعش سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق اور پُر عزم جدوجہد کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں