سویڈن نے 73 دہشتگرد واپس کرنے کا کہا مگر صرف 3 تا 4 حوالے کیےہیں:ایردوان

صدر نے کہا کہ سویڈن نے ہمیں 73 دہشتگردوں کی  حوالگی کا وعدہ کیا ہے مگر اب تک صرف 3 یا چار دہشتگرد ہی  ہمیں واپس کیےہیں ،یہ ناکافی ہے اس سارے عمل کا ہمارے وزیر انصاف،وزیر خارجہ اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ تعاقب کریں گے

1850791
سویڈن نے 73 دہشتگرد واپس کرنے کا کہا مگر صرف 3 تا 4 حوالے کیےہیں:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نےکہا ہے کہ  سویڈن نے 73 دہشتگردوں کی حوالگی کا  وعدہ کیا ہے مگر اب تک اس نے  صرف 3 یا 4 یہ روانہ کیے ہیں جو کہ ناکافی ہیں۔

 صدر نے   میڈریڈ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس  کے اختتام پر اخباری نمائندوں  سے بات چیت  کی ۔

 بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ سویڈن نے ہمیں 73 دہشتگردوں کی  حوالگی کا وعدہ کیا ہے مگر اب تک صرف 3 یا چار دہشتگرد ہی  ہمیں واپس کیےہیں ،یہ ناکافی ہے اس سارے عمل کا ہمارے وزیر انصاف،وزیر خارجہ اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ تعاقب کریں گے،اگر ان کی واپسی میں کوئی رخنہ یا  بہانوں کا پتہ چلا تو ہمارے متعلقہ ادارے اس سلسلے میں ضروری اقدامات لیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اب کے بعد  پی کےکے اور فیتو کے  لیے دہشتگردی کی تشہیر کرنا  اور ہمارے شہریوں پر حملے کرنا  مشکل بن جائے گا،اس کے بعد کی ذمے داری سویڈن اور فن لینڈ  کی ہے ،اگر کوئی غلطی ہوئی تو بطور دلیل ہم معاہدہ سامنے رکھیں گے،پہلی بار ایک تحریری معاہدہ اس حوالے سے کیا گیا ہے کیونکہ پی کےکے یورپی یونین کے متن میں  بطور دہشتگرد تنظیم موجود ہے مگر وائی پی جی اور فیتو نہیں ہیں۔

 شام میں دہشت گردوں کو ٹرکوں کے ذریعے امریکی اسلحہ پہنچانے کے سوال پر صدر ایردوان نے کہا  میں نے اس بارے میں امریکی صدر بائیڈن سے تذکرہ کیا، سابق صدر ٹرمپ کے دور میں  اسلحے سے بھرے  لاتعداد ٹرک یہاں پہنچائے گئے۔ ایک جانب دہشتگردی پر بات چیت کرنے کا کہتے ہیں دوسری جانب ترکی کے خلاف ان دہشت گردوں کے استعمال کےلیے ہر قسم کی سہولیات اور اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے،یہ کس قسم کی یک جہتی ہے ،سمجھ سے باہر ہے۔

علاوہ ازیں ایردوان نے  واضح کر دیا کہ مجھے یونان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےلیے نیٹو کی طر سے ثالثی کرنے کی پیشکش کی گئی مگر میں نے وقت کی کمی کا تقاضا کر دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں