ترکی میں س اب تک  ایک لاکھ  26  ہزار غیر قانونی تارکین وطن حراست میں : سیلمان سوئیلو

ازمیر میں ایک تقریب میں اپنے خطاب میں وزیر سویئلو نے کہا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں آنے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں لیکن شامی مہاجرین کو غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ  مکس نہیں کیا جانا چاہیے

1848468
ترکی میں  س اب تک  ایک لاکھ  26  ہزار غیر قانونی تارکین وطن حراست میں : سیلمان سوئیلو

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے کہا کہ انہوں نے سال کے آغاز سے لے کر  اب تک ترکی میں  ایک لاکھ  26  ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو  حراست میں لیا ہے۔

ازمیر میں ایک تقریب میں اپنے خطاب میں وزیر سویئلو نے کہا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں آنے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں لیکن شامی مہاجرین کو غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ  مکس نہیں کیا جانا چاہیے۔

سویئلو نے کہا کہ  اب  تک  5 لاکھ 10  ہزار شامی محفوظ علاقوں میں واپس لوٹ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حراست میں لیے جانے والے  غیر قانونی تارکین کے ساتھ انسانی سلوک  روا  رکھے ہوئے ہیں  اور ان تارکینِ وطن کو ان کے ممالک  کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے دائرہ کار میں انہیں ان کے   اپنے آبائی ممالک  رانہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سال کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 26 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو  حراست میں لیا ہے ۔ ہم اپنے  کام  کو جاری رکھَ ہوئے ہیں۔  برطانیہ  نے  بھی تارکیں وطن کو روانڈا بھیجنا تھا  لیکن وہ ایسا نہیں کرسکا ہے۔  ہم نے کتنے لوگوں کو بھیجا؟ ہم نے 44 ہزار  تارکیںِ وطن کو ان کے ملک واپس بھیجا ہے۔  سالِ نو سے اب تک  933  تارکیںِ وطن  کو ان   کے  آبائی ممالک کو روانہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں