نائب صدر فواد اوکتائے کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مصروفیات
نائب صدر فواد اوکتائے ، نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے سرکاری دورے کے موقع پر صدر ایرسین تاتار سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا کہ اگر بحیرہ ایجیئن میں واقع جزائر کو جلد از جلد غیر مسلح نہ کیا گیا تو وہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے دائرہ کار میں ان کی خودمختاری پر سوال اٹھائیں گے۔
نائب صدر فواد اوکتائے ، نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے سرکاری دورے کے موقع پر صدر ایرسین تاتار سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے استحکام کے لیے تمام اداروں اور تنظیموں کو مضبوط بنانے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اوکتے نے کہا کہ 1571 سے علاقے میں ترک قبرص اپنی سرزمین کا بنیادی عنصر ہیں اور وہ اس کی خودمختاری کو مستحکم کرنے کے لیے اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قبرص کے مسئلے کے حل کی راہ ہموار کرنے کا واحد راستہ ترک قبرصی عوام کی خود مختار مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کو تسلیم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حل سے مشرقی بحیرہ روم میں تعاون کے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یونانی وزیر اعظم کے دورہ قبرصی یونانی انتظامیہ کے موقع پر بڑی بے شرمی سے اس جزیرے کا موازنہ یوکرین سے کیا اور امن کاروائی کے بارے میں غلیظ الفاظ استعمال کیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ ایسے وزیر اعظم کے ہیں جو بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ایجیئن جزائر کو مسلح کر رہا ہے۔
نائب صدر اوکتاے نے اپنے دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دائرہ کار میں وزیر اعظم Ünal Üstel اور قومی اسمبلی کے اسپیکر Zorlu Töre سے الگ الگ ملاقات کی۔