ترکی ،  بحیرہ اسود میں اناج کی راہداری کے لیے مظبت کردار ادا کررہا ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

ترکی کے سرکاری دورے پر دارالحکومت انقرہ میں موجود   برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرس سے ملاقات کے بعدوزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو نےکی مشترکہ پریس کانفرنس

1847280
ترکی ،  بحیرہ اسود میں اناج کی راہداری کے لیے مظبت کردار ادا کررہا ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ ترکی  نے  بحیرہ اسود میں اناج کی راہداری کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

ترکی کے سرکاری دورے پر دارالحکومت انقرہ میں موجود   برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرس سے ملاقات کے بعدوزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو نے مشترکہ پریس کانفرنس ک سے خطاب کرتے ہوئے اناج کی راہداری کے بارے میں کہا کہ  ہم ترکی  ہونے کے ناتے بحیرہ اسود میں اناج کی راہداری کے لیے تعمیری کردار ادا  کررہے ہیں ۔ روس کی جانب سے استنبول میں طے شدہ میٹنگ  کا مثبت جواب دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  وہ روس یا دیگر ممالک کے ذریعہ یوکرینی اناج یا کسی بھی مصنوعات کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ہونے کے ناتے ہم اسے ترکی آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو استنبول میں ایک کنٹرول سنٹر قائم کیا جائے گا اور یوکرین کے علاقائی پانیوں سے بالکل باہر ایک محفوظ زون قائم کیا جائے گا۔

نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے، چاووش اولو نے کہا کہ "ہر کسی کے سیکیورٹی خدشات کو دور کیا جانا چاہیے اور ترکی کے سیکیورٹی خدشات کو  بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

میولود چاوش اولو نے کہا کہ اگر یہ دونوں ممالک (سویڈن اور فن لینڈ) اتحادی بننا چاہتے ہیں، تو انہیں نیٹو کے اندر سیکیورٹی خدشات کو پورا کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک سیشن کا انعقاد  کرنا ہوگا جس میں دہشت گردی پر توجہ مرکوز کی جائے گی  اور   خاص طور پر(29 تا 30 جون ) نیٹو سربراہی اجلاس میں   اس پر غور کیا جانا چاہیے۔

برطانوی وزیر ٹرس نے  اس موقع پر کہا کہ  اگر اناج کے مسئلے کو اگلے ماہ تک حل نہ کیا جاسکا  اور    یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کو نہ ہٹایا گیا تو اس سے شدید قحط سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے بارے میں، ٹرس  نے کہا کہ ہم نیٹو کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ہمارے خیال میں فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت ہمارے لیے مضبوطی  اور استحکام  کا باعث ہوگی ۔



متعللقہ خبریں