سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سرمایہ کاری و تعاون کے نئے دور کا آغاز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر طیب ایردوآن سے اتفاق کیا کہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھایا جائے،ان شعبوں میں معیشت، توانائی اور دفاع شامل ہوں گے

1847059
سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سرمایہ کاری و تعاون کے نئے دور کا آغاز

سعودی عرب اور ترکی نے اتفاق کیا  ہے کہ دونوں ملک دو طرفہ تعاون کا نیا دور شروع کریں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اگلے دس  سالوں کو تعاون کے ایک نئے دور کے طور پر لیا جائے گا۔

اس امر کا اعلان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ ترکی کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے اہم مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے دو طرفہ تبادلہ خیال کو فعال بنائیں گے تاکہ خطے میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کی جا سکے اور تمام مسائل کے سیاسی حل میں مدد مل سکے

 واضح رہے کہ حمد بن سلمان اپنے سہ ملکی دورے کے آخری مرحلے پر گزشتہ روز ترکی کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے صدر رجب طیب ایردوآن سے تفصیلی مذاکرات  کیے۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر طیب ایردوآن سے اتفاق کیا کہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھایا جائے،ان شعبوں میں معیشت، توانائی اور دفاع شامل ہوں گے۔

 دونوں رہنماوں نے انقرہ میں مذاکرات کے دوران پختہ عزم کا اظہار کیا  کہ دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔

دونوں ملک سیاست، معیشت، دو طرفہ سالمیت اور ثقافت کے میدانوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

دونوں اطراف سے پٹرولیم، ریفائننگ، پٹرو کیمیکلز، بجلی، قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، ہائیڈرو کاربن وسائل اور لو کاربن فیولز، ہائیڈروجن کے علاوہ توانائی کے مقامی شعبوں اور تواناائی کی سپلائی چین کے حوالے سے بھی باہم مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ان تمام شعبوں کے لیے دوطرفہ تعاون اور اشتراک کی بنیاد پر نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں