ترکی: ولیعہد پرنس محمد بن سلمان سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

انقرہ پہنچنے پر صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی پیلس میں سرکاری تقریب کے ساتھ پرنس محمد بن سلمان کا استقبال کیا

1847008
ترکی: ولیعہد پرنس محمد بن سلمان سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

سعودی عرب کے ولیعہد پرنس محمد بن سلمان سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

ایک بڑے وفد کے ہمراہ دارالحکومت انقرہ پہنچنے پر صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی پیلس میں سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں صدر ایردوان اور پرنس محمد بن سلمان نے دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کئے۔

مذاکرات میں علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا۔ توقع ہے کہ مذاکرات کے ایجنڈے پر اقتصادیات کا موضوع حاوی رہے گا۔

تجارت سے لے کر سیاحت  تک اور دفاع سے لے کر صنعت تک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔

اس دائرہ کار میں ترکی اور سعودی عرب کے درمیان مختلف سمجھوتے طے پانے کی بھی توقع ہے۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے بھی سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 28 تا 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کیا اور جدّہ میں مختلف ملاقاتیں اور مذاکرات کئے تھے۔

علاوہ ازیں 10 مئی کو پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں بھی صدر ایردوان نے دو طرفہ اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی تھی۔



متعللقہ خبریں