ترکی کی کسی کی سرزمین پر کوئی نظر نہیں : صدر ایردوان

صدر ایردوان، جو آج آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کی دعوت پرآذربائیجان  کا دورہ کررہے ہیں  "ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ آذربائیجان" کے معزز مبصر ڈے میں شرکت کی، جو ترکی سے باہر پہلی بار دارالحکومت باکو میں منعقد ہوا تھا

1834062
ترکی کی کسی کی سرزمین پر کوئی نظر نہیں : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی جس کی کسی کی  سرزمین اور خودمختاری پر کوئی نظر نہیں ہےاپنی سرزمین  کا  ایک انچ بھی بددیانت لوگوں کو  نہیں دے سکتے۔

صدر ایردوان، جو آج آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کی دعوت پرآذربائیجان  کا دورہ کررہے ہیں  "ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ آذربائیجان" کے معزز مبصر ڈے میں شرکت کی، جو ترکی سے باہر پہلی بار دارالحکومت باکو میں منعقد ہوا تھا۔

انہوں نے اس موقع پر آذربائیجان کے یوم آزادی پر اس ملک میں آکر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشترکہ تاریخ سے متاثر ہوکر دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "اناطولیہ کی طرح یہ ہماری سرزمین ہے، ترکی کا ایک ایک انچ آپ کا وطن ہے"، ایردوان نے کہا کہ وہ اپنے باہمی تعلقات کو اس سطح پر لے آئے ہیں جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔

 انہوں نے کہا  کہ انہیں آذربائیجان پر فخر ہے، جس نے تمام ناانصافیوں اور لاقانونیت کا سامنا کرنے کے باوجود سفارت کاری، معیشت اور ثقافت میں ایکاعلیٰ  مقام  حاصل کیا ہے۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم دباؤ، دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والوں میں سے نہیں تھے، اور نہ کبھی ہوں گے۔ ہم نے قبضے اور ناانصافی کے خلاف ہر ماحول میں سچ بولنے اور اپنے جائز حقوق کا دفاع کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی  ہٹیں گے۔" ہماری کسی کی زمین یا تسلط پر نظر نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ایک انچ زمین  بدنیت لوگون کو دینے کے لیے ہے۔  ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کے نام پر ترکی اس مستقل امن کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو علی  ایف آرمینیا کے ساتھ قائم کرنا چاہتا ہے۔

ایردوان اور علی ایف  ٹیکنو فیسٹ  کے دائرہ کار  میں  آذربائیجان کی فضائیہ کے ساتھ ترک ستاروں اور SOLOTÜRK کے ایروبیٹک شو کو دیکھیں گے۔

بعد ازاں دونوں رہنما آسن سروس سینٹر اور باکو سائنس سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

اردگان، جو شام کو علی ایف کے ساتھ عشائیہ پر ملاقات کریں گے، توقع ہے کہ رات کو ترکی واپس آجائیں گے۔



متعللقہ خبریں