سویڈن ترکی پر پہلے پابندیاں ہٹائے، ترک صدر ایردوان
سویڈن میں دہشت گرد تنظیموں کی سیاسی، مالی اور ہتھیاروں کی حمایت ختم ہونی چاہیے

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ سویڈن کی ترکی پر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹانے کی ضرورت ہے۔
صدر ایردوان نے سویڈش وزیر اعظم میگدالینا انڈرسن نے ٹیلی فون پر بات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایردوان نے اینڈرسن سے کہا کہ ان کے ملک کی دہشت گرد تنظیموں کی سیاسی، مالی اور ہتھیاروں کی حمایت ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج کی جانب سے شمالی شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف چشمہ امن آپریشن (9 اکتوبر-25 نومبر 2019) کے بعد، دفاعی صنعت کے شعبے میں سویڈن کی جانب سے ترکی پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جانا چاہیے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK اور دہشت گرد تنظیم کے اس ملک سے وجود کو ختم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ سویڈن سے ایسے ٹھوس اقدامات کی توقع رکھتے ہیں جو شام اور عراق میں اس دہشت گرد تنظیم کے بازووں کے خطرات اور تحفظات سے تعلق رکھتے ہیں۔