صدر رجب طیب ایردوان کا ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹےسے ٹیلی فونک رابطہ

یوان صدر کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں  علاقائی پیش رفت بالخصوص سویڈن اور فن لینڈ کی جانب سے نیٹو کی رکنیت کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا گیا

1829891
صدر رجب طیب ایردوان  کا ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹےسے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے ٹیلی  فون پر بات  چیت کی ہے۔

ایوان صدر کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں  علاقائی پیش رفت بالخصوص سویڈن اور فن لینڈ کی جانب سے نیٹو کی رکنیت کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی درخواستوں کے حوالے سے ترکی کو جائز تحفظات اور جائز توقعات ہی سے آگاہ کیا ہے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی رہنمائی میں افراد اور نام نہاد تنظیموں کے ساتھ ان ممالک کے رابطوں اور دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ڈھانچے کو یورپی یونین کی طرف سے دی گئی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ایردوان نے زور دے کر کہا کہ یہ  سب کچھ  ان کی توقعات کے برعکس ہے  جو  اتحاد کی یکجہتی اور دو طرفہ تعلقات کی روح کے منافی ہے۔

ایردوان نے کہا کہ یہ ترکی کا سب سے فطری حق ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن دہشت گرد تنظیموں کی حمایت سے کنارہ کشی اختیار کرلیں ۔ یہ ترکی کا فطری حق ہے اور ترکی ان ممالک سے یہ توقعات  وا بستہ  کیے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں